راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اپیل وکلاء کے کلرک سے چھیننے کے معاملہ پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے واقعہ پر چیف جسٹس پاکستان کو درخواست دیدی۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے واقعہ کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کر دیا، احاطہ عدالت میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے بھی جائزے کی استدعا کی گئی، واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کے ذریعے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط میں کہا کہ کلرک عثمان کو فرسٹ فلور پر سول کپڑوں میں ملبوس چار افراد نے روکا، چاروں افراد نے کلرک عثمان سے موبائل اور ذاتی اشیاء سمیت اپیل پر مبنی فائلز بھی چھین لیں۔
خط میں مزید کہا گیا سپریم کورٹ کے احاطہ میں ایسا واقعہ پیش آنا سکیورٹی ایشوز کی نشاندہی کرتا ہے۔