علی پور چٹھہ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 26 December,2023 05:22 pm

علی پور چٹھہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ علی پورچٹھہ روڈ پر ڈھلہ چٹھہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ زیر تعمیر سڑک پر موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 37 سالہ محمد عمر اور 32 سالہ معظم امین کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔