سرائے عالمگیر: مسافر وین اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Published On 22 January,2024 07:23 pm

سرائے عالمگیر: (دنیا نیوز) مسافر وین اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ جی ٹی روڈ پر کریالہ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔