عام انتخابات کا معائنہ: دولت مشترکہ کا 16رکنی وفد پاکستان آئیگا

عام انتخابات کا معائنہ: دولت مشترکہ کا 16رکنی وفد پاکستان آئیگا

مبصرین کے وفد کی قیادت نائیجیریا کے سابق صدر کریں گے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

انتخابات کی کوریج کیلئے برطانیہ کے 37 صحافیوں کو پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ویزے جاری کر دیئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل آبزرور گروپس انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔

ہائی کمیشن لندن کے مطابق تمام ادارے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق کامیاب الیکشن کے انعقاد کے لئے آئینی کردار ادا کریں گے۔