اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تقویض کر دیئے گئے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات 7 تا 9 فروری تک حاصل ہوں گے، پریذائیڈنگ افسر پولنگ ڈے پر موقع پر ہی سزا سناسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسر الیکشن ایکٹ کی شق 169،171 اور 174 کے تحت کارروائی کر سکیں گے۔