بشریٰ کی منتقلی: بنی گالہ، زمان پارک، سرکاری ریسٹ ہاؤس کو سب جیل بنانے پر غور

Published On 31 January,2024 07:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بشریٰ بی بی کی منتقلی کے معاملے پر مختلف تجاویز پرغورشروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ پنجاب حکومت اور وفاق کو سب جیل بنانے کی درخواست کر سکتی ہے، اڈیالہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر مختلف آپشن پرغور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دیدی

ذرائع نے مزید بتایا کہ بنی گالہ ہاؤس، زمان پارک اور سرکاری ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قراردینے پرغور کیا جارہا ہے، پنجاب میں سب جیل کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن ضلعی انتظامیہ جاری کرے گی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے