مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی پر 14 فروری کو فرد جرم عائد کی جائیگی

Published On 01 February,2024 03:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کیا۔

پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات میں تعمیراتی ٹھیکوں میں کرپشن و کک بیکس کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد نیب نے 2 دسمبر کو ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا تھا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے