انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں میں تمام سہولیات اور سکیورٹی فراہم کریں گے: مقبول باقر

Published On 05 February,2024 06:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں میں کوشش ہے کہ تمام سہولیات اور سیکورٹی دیں۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور وزیر اطلاعات احمد شاہ نے الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے ہمارے پوری ٹیم لاڑکانہ اور سکھر گئی، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، صورتحال اطمینان بخش ہے۔

مقبول باقر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے حوالے سے بہت اقدامات کئے ہیں، فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے، انٹیلی جنس کی سرویلنس بھی ہے، بدترین صورتحال میں بھی ضروری نہیں ہر شخص ہتھیار چلائے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موبائل ٹیمیں اور ٹیکنیکل عملہ موجود ہوگا، جو بھی بلدیاتی نمائندے مہم میں شامل ہوئے انہیں کسی بھی ووٹر کو گرفتار کرنے کی بات بے بنیاد ہے، کسی کو بھی نہیں پتہ کہ ووٹر کسے ووٹ کاسٹ کرے گا۔

مقبول باقر نے مزید کہا کہ میرے دورے کے بعد حیدرآباد کی صورتحال بہتر ہوئی تھی، جن صحافیوں کو کارڈ بناکر دیئے ہیں وہ کوریج کرسکے گے۔