لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی کو بھی نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت کے فورم پر اپنا اعتراض درج کرائیں بجائے اس کے کہ سڑکوں پر احتجاج کریں اور لوگوں کو گمراہ کریں۔
واضح رہے کہ سالک حسین 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے انہوں نے پرویز الہٰی کی اہلیہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں، تحریک لبیک پاکستان کے چودھری عبدالکریم نے 20 ہزار 445 ووٹ لے کر تیسرا نمبر حاصل کیا۔