کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق نے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
قرارداد میں کہا گیا مہنگی ترین بجلی کے بل بروقت ادا کرنے کے باوجود چھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، رمضان میں سحرو افطار کے ساتھ 24 گھنٹے گیس فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا سندھ ملک کی کل گیس کا 65 فیصد پیدا کرتا ہے، آئین کے تحت پہلا حق سندھ کا ہے، سندھ کو اس کا جائز حصہ فراہم کیا جائے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ رمضان میں بجلی اورگیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔