وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری جامعات بارے رپورٹ طلب کر لی

Published On 20 March,2024 04:57 pm

لاہور (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے یوتھ سکالر شپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری جامعات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی، ہونہار میرٹ پروگرام، سپیشل کوٹہ اور چیف منسٹر پی ایچ ڈی پروگرام پر بریفنگ دی گئی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ایچ ڈی کے لئے 500 سکالرشپ دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 6شہروں میں کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ

مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ باہر پڑھنے جانا چاہے تو کیوں نہ جائے، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، نوشین عدنان، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پی ایچ ای سی، چیئرمین پی آئی ٹی بی، چیئرمین پیف ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
 

Advertisement