اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس کل صبح 9 بجے ہوگا، 43 نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔
نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا، پریذائیڈنگ آفیسر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے، چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ خفیہ رائے شماری سے ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 85 سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
نئے ارکان کی حلف برداری کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار سیکرٹری سینیٹ سے کاغذات وصول اور جمع کرا سکتے ہیں، سینیٹ سیکرٹریٹ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔
امیدواروں کے اعلان کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، ایوان میں سادہ اکثریت سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا چناؤ کیا جائے گا، ایوان بالا میں کل ممبران 96 جبکہ موجودہ اراکین کی تعداد 85 ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختوانخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب ملتوی کرچکا ہے۔