سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ 2 بجے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عدالت نے اعظم خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق مقدمہ کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔