بلاول بھٹو سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 16 May,2024 06:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے راجہ پرویز اشرف اور سید نوید قمر نے ملاقات کی۔

نوابزادہ افتخار احمد خان بابر اور مخدوم سید مرتضیٰ محمود بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب کے وفد نے بھی ملاقات کی، وفد میں صدر راحیل کامران چیمہ، جنرل سیکرٹری ساجد تنولی، سیکرٹری اطلاعات عظیم حفیظ شامل تھے۔

پی وائے او پنجاب کے جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ، پی ایس ایف لاہور کے صدر قمر خان نے بھی ملاقات میں شرکت کی، ملاقات میں تنظیم سازی سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔