راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 53 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل ہیں۔
نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا فروغ متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے، نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کے فروغ کیلئے پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔