اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے جبکہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت کی کیا جائے گا ۔
حکومت کی جانب سے جاری کیے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی، کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے فیصلہ صوبے کریں گے۔