اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی صحت اور تندرستی کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی امریکی صدر جوزف بائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جوزف بائیڈن کی صحت یابی کیلئے دعاگوہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے امریکا کے صدر جوبائیڈن دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔