اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کے حوالے سے بیجنگ اعلامیہ کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اہم سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر جمہوریہ چین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، طویل عرصے سے فلسطینی عوام نے درد اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں الفتح اور حماس کے درمیان مفاہمت کی کوششیں کامیاب
شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کی امید جگاتا ہے، دنیا کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ چین کی میزبانی میں فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں الفتح اور حماس سمیت 14 فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ، تمام فریقین نے اختلافات ختم کرکے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔