اسلام آباد: (دنیا نیوز) یو اے ای قونصلیٹ میں گرین پاکستان انیشیٹیو کے نام سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
یو اے ای قونصلیٹ میں گرین پاکستان مہم میں خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو اور فریال تالپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے ملک بھرمیں درخت لگانے چاہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہرشہری کو چاہیے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنے اور اپنے حصے کا پودہ ضرور لگائے، بخیت عتیق الرومیتی
یو اے ای قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو بہتر اورمضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔
تقریب میں موسمیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنے والے، کھیل، ثقافت، تعلیم، بین المذاہب اور فلاحی کام کرنے والوں سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔