لاہور:(دنیا نیوز) لاہور میں نئی پانچ تحصیلوں کے قیام کے معاملہ پر سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لیں گی، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی پانچ تحصیلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ان پانچ تحصیلوں کے لئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی تھیں، پانچ تحصیلوں میں تحصیل جلو، صدر ،نیاز بیگ ،شاہدرہ شامل ہیں۔