اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔
دریائے سندھ میں صرف گدو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 50 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 2 ہزار 635 کیوسک ریکارڈ کی گئی، ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک رہ گئی، پانی کی آمد میں کمی کے باعث منگلا ڈیم کے پوری گنجائش تک نہ بھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔