ملتان: (دنیا نیوز) اولیا کرام کے شہر ملتان میں بادل خوب جم کر برسے، بارش کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن پر 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان میں 1976 میں 134.5 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی تھی۔
ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی، انہوں نے کہا کہ واسا ملتان کا نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری ہے، نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی ایم ڈی اے کو لمحہ بہ لمحہ آپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
ایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات دی ہیں کہ اپنی حدود میں روڈز کا معائنہ کریں، انہوں نے تمام روڈز پر مین ہول کورز ہٹانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔