بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا دیر بالا واقعہ پر انتہائی دکھ وغم کا اظہار

Published On 30 August,2024 11:06 am

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دیر بالا واقعہ پر انتہائی دکھ وغم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دیر بالا میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگواران کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال مون سون کے سیزن کے لئے ہنگامی پلان بنایا جاتا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، قدرتی آفات میں نقصانات کو کم کرنے کیلئے ہر سال پیشگی اقدامات کئے جاتے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عوام سے ندی نالوں کے پاس نہ جانے کی اپیل کی ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے