75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج

Published On 02 September,2024 03:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 75 سال کے بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک 75 سال کا بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟ خدا کا خوف کریں، ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں مزید کہا کہ ایسے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے، بے بنیاد مقدمہ بازی سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

واضح رہے کہ 2006 میں جائیداد کے تنازع پر دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے