رحیم یار خان :(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان ضمنی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، عوامی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی شکایات کا اندراج کیا جاسکے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ این اے 171 ضمنی انتخابات کیلئے 616 پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تربیت 3 اور 4 ستمبر کو ہوگی، حلقے کے ووٹرز 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے این اے171 کی نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔