قومی اسمبلی اجلاس : علی پرویز نے آرٹیکل 171 کے تحت مختلف رپورٹس پیش کر دیں

قومی اسمبلی اجلاس : علی پرویز نے آرٹیکل 171 کے تحت مختلف رپورٹس پیش کر دیں

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران ملکی معیشت پر سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی رپورٹ اور سال 23-2022 کے لئے گورنر سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔

علاوہ ازیں علی پرویز ملک نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ برائے 24-2023 پیش الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 پیش کر دی۔