اسلام آباد :(دنیا نیوز) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم حکومت کی ضرورت ہے ،یقین دہانیوں کا اب اعتبار نہیں ہے۔
سرداراخترمینگل نے’ دنیا نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کےلواحقین سالوں سے انتظار کر رہے ہیں، اگرحکومت کوجلدی ہے تولاپتہ افراد کو چھوڑ دیں پھر ووٹ لے لیں۔
انہوں نے کہا حکومت کی یقین دہانیوں کا اب یقین نہیں ہے، آئینی ترمیم حکومت کی اپنی ضرورت ہے، ہماری ضرورت لاپتہ افراد ہیں،ریاستی ادارے اگرحکومت کےساتھ ایک پیج پر ہیں تو انہیں ہماری ڈیمانڈ کو ماننا چاہیے۔
اختر مینگل کا مزید کہنا تھا مولانا فضل الرحمان سے دو دن پہلے رابطہ ہوا تھا، اپنا استعفیٰ کسی صورت واپس نہیں لوں گا، استعفیٰ بلوچستان کےمجموعی حالات کو دیکھ کردیا تھا۔