ہری پور: (دنیا نیوز) تھانہ سرائے صالح کی حدود کے علاقے رحمت آباد میں 2 بچے مبینہ طور پر ڈبے والا خشک دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی خشک پاوڈر والا دودھ پینے کے بعد طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی تھی، فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
لواحقین نے کہا کہ بچوں کے لیے گزشتہ روز خشک دودھ خریدا جو آج بنا کر دیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ بچی چاہت علی اور 7 ماہ کا عمر شامل ہے، جاں بحق ہونیوالے بچے آپس میں کزن تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پرپہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر نے دکاندار سے مزید دودھ کا سٹاک قبضے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔