موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ

Published On 25 November,2024 01:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں، اس حوالے سے تمام سکولز کو فائنل نوٹس بھی جاری کیے جائیں۔

عدالتِ عالیہ نے مزید کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا ہے پنجاب حکومت سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات بھی کیے جا رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔