کوئٹہ میں شدید بارش و ژالہ باری، بجلی کے 16 فیڈر ٹرپ

Published On 29 November,2024 05:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

کیسکو کے مطابق بارش کے بعد شہر میں بجلی کے 16 فیڈرز ٹرپ کر گئے، عملہ متاثرہ فیڈروں پر بجلی بحال کرنے کے لیے مصروف ہے۔

حکام کیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈروں میں سے 4 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی، باقی 12 فیڈروں پر جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔