وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈی چوک مقدمے کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

Published On 04 December,2024 07:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ڈی چوک مقدمے کے خلاف درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گے، درخواست میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاج کے لیے آئینی حق کو استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔

درخواست کے مطابق 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا، حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشت گردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔