قلعہ عبد اللہ: (دنیا نیوز) قلعہ عبد اللہ کے علا قے میزئی اڈہ میں کلی وال مسیزئی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد دھماکہ خیز مواد کہیں منتقل کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا ، دھماکے کے نتیجے میں 2افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقا ت شروع کر دی گئیں۔