وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت

Published On 10 December,2024 07:14 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی مخالفین سمیت کوئی بھی فرد میرٹ پر پورا ہو تو تعیناتی یقینی بنائی جائے، 99 نہیں بلکہ 100 فیصد میرٹ ہونا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بوگس ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے، کوئی پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ چلے گا، چاہے مخالفین تعینات ہوں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔