کراچی بورڈ کے قائم مقام چیئرمین امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published On 03 January,2025 09:21 pm

کراچی :(دنیا نیوز)این او سی کے بغیر برطانیہ جانے پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے قائم مقام چیئرمین اور گریڈ 19 کے افسر امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی جگہ میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ کو چیئرمین انٹر بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، امیر حسین قادری سیکرٹری کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز ایڈہاک ازم کا شکار ہیں، چیئرمین، کنٹرولرز، سکریٹریز اور آڈٹ افسران قائم مقام ہیں جس کا اثر نتائج پر پڑ رہا ہے۔