خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 مبینہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے، دیگر تین دہشتگردوں کے سروں کی قیمت آٹھ، آٹھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔

حکومتی اعلامہ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقوں سے ہے۔