وزیر خزانہ سے میوچل فنڈ وفد کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

Published On 27 February,2025 08:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سے میوچل فنڈ وفد کی ملاقات ہوئی، میوچل فنڈ انڈسٹری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین ایس ای سی پی، وزارت خزانہ و محصولات کے سینئر حکام شریک ہوئے، وفد نے پاکستان کی میوچل فنڈ انڈسٹری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران بچت، سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں کردار کو اجاگر کیا گیا، وفد کا کہنا تھ کہ میوچل فنڈز کا سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے۔

وفد کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان کی مجموعی بچت کی شرح جی ڈی پی کے 13 فیصد کے برابر ہے، بچت کی شرح دیگر علاقائی ممالک کی 30 فیصد شرح کے مقابلے میں نمایاں طور کم ہے۔

اس موقع پر مالیاتی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں اصلاحات کی تجاویز پیش کیں۔