روڈ کی کھدائی کے دوران 4 مزدور گڑھے میں دب کر جاں بحق

Published On 15 April,2025 07:10 pm

ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں روڈ کی کھدائی کے دوران 4 مزدور گڑھے میں دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سڑک کی کھدائی کرتے ہوئے گڑھا گہرے ہونے کے باعث 4 مزدور مٹی میں دب گئے ، گڑھے کی گہرائی 15-20 فٹ بتائی جاتی ہے ۔

حکام نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا،ریسکیو نے 40منٹ کے آپریشن کے بعد مٹی کے نیچے دبی لاشوں کو نکالا جبکہ میتوں کو نشتر ہسپتال مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔