کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

Published On 01 June,2025 08:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) شہر قائد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔