راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں۔
راولپنڈی میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں، میں 14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں، جیلوں میں قید غریب لوگوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس مرتبہ ریڑھی بانوں کو کاروبار کا موقع نہیں دیا، بھارت یقیناً شرارت کر سکتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔