انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا: چیف جسٹس

Published On 17 June,2025 10:10 pm

پشاور:(دنیا نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی  کی زیر صدارت پشاور رجسٹری میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں مجوزہ کچہری کمپاؤنڈ پشاور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا منصوبے کو جدید، پائیدار اور جامع بنانے پر زور دیا، اجلاس میں بار، بینچ اور ایگزیکٹو کی ضروریات شامل کرنے کی ہدایت کمپاؤنڈ میں سرسبز مقامات، شجرکاری اور بچوں کے پارک کی تجویز بھی پیش کی ۔

اسی طرح بزرگ اور معذور سائلین کے لیے خصوصی سہولیات پر زور دیا گیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ تمام طبقات کے لیے آسان رسائی کے عزم پر کار بند ہے۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا، سپریم کورٹ عدالتی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔

اجلاس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس عتیق شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔