لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ میرے والد جیسے استاد ہیں ان کی جیت پر میری خوشی ڈبل ٹرپل ہو گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو ووٹ ڈال کر جو خوشی آج ہوئی وہ میرا خواب تھا، رانا ثنا اللہ نے کریکٹر بلڈنگ اور سکھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب پنجاب اسمبلی پہلی مرتبہ آئی تو ان سے سیکھا کہ سپلیمنڑی سوالات کیسے لکھتے ہیں، استاد کی کامیابی میں جب حصہ ڈالتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ یکطرفہ الیکشن تھا دوسری پارٹی تو آئی ہی نہیں، نوٹیفکیشن کو روکنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔