اوچ شریف: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق حادثہ للو والی پل کے قریب پیش آیا، جاں بحق طلبہ کی شناخت 14 سالہ سجاد اور 15 سالہ طاہر کے نام سے ہوئی۔
ساتویں جماعت کے دونوں طالب علم سکول سے گھر واپس جا رہے تھے، دونوں لاشیں تحصیل ہسپتال اوچ شریف منتقل کر دی گئیں۔



