پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اور فاٹا کے غیور عوام نے افغان سرزمین سے دہشتگردانہ حملوں کی پر زور مذمت کی ہے۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان ، دیر، کوہاٹ اور دیگر علاقوں کے شہریوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جب کہ خیبر پختونخوا کی غیور عوام افغانستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف متحد ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ افغان ایک نمک حرام قوم ہے، وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں، اُسی میں چھید کرتے ہیں،یہ افغانی بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ افغانیوں کو پاکستان نے حیثیت، جگہ اور خوراک دی، پھر بھی پاکستان پر حملہ کیا، یہ افغانی بے حیاء، بے ضمیر اور بے شرم لوگ ہیں، اگر ان میں اتنی ہمت ہے تو پھر جنگ کریں، یہ لوگ فوج ، پولیس اور دیگر اداروں سے جنگ کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی ہمیں کمزور کرنے کی سوچ انتہائی کمزور ہے ، یہ اپنے ساتھ خود زیادتی کر ر ہے ہیں کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ اور بری فوج انتہائی مضبوط ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اورقوم کے افغانیوں پر بہت احسانات ہیں، افغانی دہشتگردانہ حملے بند کریں، اہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم کہنا چاہتے ہیں کہ یہ اپنے دہشتگردی کے اڈوں کو بند کریں،اگر افغانی بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہیں، تو یہ مسلمان نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔