کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، قوم ان پر نازاں ہے، سرحدوں کے دفاع میں شہادت پانے والے جوان ہماری بہادری، غیرت اور عزم کی علامت ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، ہر قیمت پر ملکی خودمختاری کا دفاع کریں گے، سکیورٹی فورسز نے دشمن کے مراکز کو مؤثر کارروائی سے تباہ کیا، پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سرپرست عناصر کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی محاذ پر دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پا کستان کی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔