کُرم: افغان طالبان، فتنہ الخوارج کی فائرنگ، فوج کی جوابی کارروائی پر پوسٹیں چھوڑ کر فرار

Published On 14 October,2025 10:47 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا، فورسز کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر شرپسندوں کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا جب کہ ایک اور کارروائی میں چلتے ٹینک کو نشانہ بنایا اور طالبان متعدد لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے افغانستان نے نو اکتوبر کو کابل میں ہونے والے دھماکوں کے جواب میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد ڈیورنڈ لائن پر 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب دیر گئے کئی مقامات پر حملے کیے تھے، جن میں دونوں طرف جانی اور انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا۔