صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال

Published On 15 October,2025 04:50 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، اندرونی اور بیرونی سلامتی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدرمملکت کو افغانستان کی سرحد پر جاری کارروائیوں پر بریف کیا، فیلڈ مارشل نے افغان جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔

آصف زرداری نے مسلح افواج کی تیاریوں، صلاحیتیوں، بہادری اور جذبے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور مسلح افواج کی جانب سے چوکس رہنے کو بھی سراہا جب کہ دوران گفتگو افغان سرحد پر حملے ناکام بنانے، ملک کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔