اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےکراچی کےزیر التوا منصوبوں پر اجلاس بلا لیا۔
پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا،ایم کیوایم رہنما بھی شریک ہوں گے، سندھ حکومت کے نمائندوں، پی آئی ڈی سی ایل حکام کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔
سندھ حکومت نےپی آئی ڈی سی ایل کےزیر نگرانی منصوبوں پر اعتراض اٹھایاہے، صوبائی حکومت کے اعتراض کے بعد گرین لائن میٹرو توسیعی منصوبے پر کام بند ہے۔
دوسری جانب رواں مالی سال کےوفاقی بجٹ میں کراچی حیدرآباد پیکیج پر کام رُکا ہوا ہے، سندھ حکومت کے اعتراضات اور ایم کیوایم کی سفارشات پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں پی آئی ڈی سی ایل کےدائرہ کار اور وفاقی فنڈنگ پر ٹھوس پیشرفت متوقع ہے۔