راولپنڈی:(دنیا نیوز) مہمند میں خوارج کی دراندازی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مہمند میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، متعدد خوارج جہنم واصل کردیے گئے،15اور 16 اکتوبرکی رات کو مہمند میں خوارجین کی تشکیل کی دراندازی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فوج نے فوری کارروائی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 45 سے 50 خوارج ہلاک کردیے گئے، تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی پھیلانا تھا۔
واضح رہے خوارج کے خلاف پاک فوج کا یہ آپریشن علی الصبح سے جاری ہے۔