اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور خوش آمدید کہا، وزیراعظم نے کہا مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔
وزیراعظم نے سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، غزہ امن معاہدے میں کردار ادا کرنے پر سعودی عرب کی تعریف کی۔
سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔