شہبازشریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، حالیہ اختلافات پر تفصیلی تبادلہ خیال

Published On 17 October,2025 03:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مذاکراتی وفد بھی ملاقات میں شریک ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پیپلزپارٹی وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔